Featuredپنجاب

کوہسار یونیورسٹی پنجاب ہاوٴس مری میں قائم ہوگی

پہلے وائس چانسلر کی تقرری رواں ہفتے ہی متوقع ہے

مری: پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی مری کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کوہسار یونیورسٹی پنجاب ہاوٴس مری میں قائم ہوگی جس میں ستمبر اور اکتوبر میں داخلے ہوں گے جب کہ پہلے وائس چانسلر کی تقرری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤس، ریسورس سینٹر مری اور ملحقہ 86 کنال سرکاری اراضی یونیورسٹی کے نام منتقل ہوگئی ہے، یونیورسٹی میں عام مضامین کے علاوہ سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ بھی پڑھائے جائیں گے جب کہ کوہسار یونیورسٹی کا کیمپس کہوٹہ اور کلر سیداں کے سنگم علاقہ میں بنے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close