Featuredانٹرٹینمنٹ

میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

اداکار ابھیشیک بچن تاحال کورونا سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں

 ممبئی : امیتابھ بچن 11 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے ہی ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بالی وڈ کے 77 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کورونا سے صحت یابی کے بعد گھر منتقل گے۔

امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کرکے مداحوں کو مہلک وائرس سے صحت یابی کی خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

امیتابھ بچن کا 23 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس پر انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پوری فیملی کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے ابھیشیک، ایشوریا اور ان کی بیٹی میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تاہم ابھیشیک کی والدہ و اداکارہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

وائرس کی تشخیص کے بعد ایشوریا اور ان کی بیٹی ارادھیا کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا تاہم سانس میں دشواری پر دونوں ماں بیٹی کو بھی ممبئی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم اب ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن نے کورونا کو شکست دے دی ہے اور دونوں کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

اداکار ابھیشیک بچن تاحال کورونا سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں اور اب تک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close