Featuredانٹرٹینمنٹ

بیروت دھماکےپرشوبزستاروں کااظہارِافسوس

بیروت واقعےپرافسوس کااظہار

کراچی: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ روز ہونے والے ہولناک دھماکے پر جہاں پوری دنیا افسوس کا اظہار کررہی ہے وہیں پاکستانی اور ترک اداکاروں نے بھی اس واقعے پر نہایت غم کا اظہار کیا ہے۔

ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی اداکار اینگن التان دزیاتن نے بھی بیروت واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے دعا کی

اداکارہ مہوش حیات نے بھی بیروت واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بیروت سے آنے والی تصاویر بہت ہی تباہ کن ہیں۔ میرا دل اور دعائیں حادثے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے دھماکے کے بعد بیروت کی تباہی کے مناظر کی دلخراش تصویر شیئر کرتے ہوئے بیروت اور وہاں کے لوگوں کے لیے دعا کی اور خدا سے سب کو حفظ و امان میں رکھنے کی بھی دعا کی۔

حلیمہ سلطان کے کردار سے مشہور ہونے والی ترک اداکارہ اسرا بلجک نےبیروت واقعے پر کہا کہ وہ صدمے میں ہیں ان کے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں اسرا بلجک نے بیروت دھماکے کے متاثرین سے اظہارتعزیت بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close