More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

حفاظتی تدابیراختیارنہ کرنےوالےکاروبارفوراًبندکردیےجائیں گے

صنعتوں کےاوقات کاربڑھانےکانوٹیفکیشن جاری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر صنعتوں کے اوقات کار بڑھادیے گئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صنعتوں کے اوقات کار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام انڈسٹریاں اورفیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی اور تعمیرات سے متعلقہ تمام شعبہ جات اور کاروبار بھی پورے ہفتہ کام کریں گے۔

سیکرٹری ہیلتھ محمد عثمان نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لہٰذا حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے والے کاروبار فوراً بند کر دیے جائیں گے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر آج سے ہوگا البتہ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی گزشتہ پابندیاں اسی طرح نافذ عمل رہیں گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close