Featuredانٹرٹینمنٹ

کشمیریوں کی سسکتی زندگی پربننےوالی فلم "آرٹیکل 370” ریلیز

بھارت کےاس غیرقانونی اقدام کوایک سال مکمل

ویب ڈیسک: گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا اور اب بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

خطے میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اور لاک ڈاؤن میں کشمیریوں کی زندگی کا عکس دکھانے کے لیے ہدایت کار ابراہیم بلوچ نے ‘آرٹیکل 370’ کے موضوع پر ایک مختصر فلم بنائی ہے۔

اس مختصر فلم کی کہانی ایک حاملہ لڑکی گلِ رانا کے گرد گھومتی ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں رہتی ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد اس کا شوہر لاپتہ ہو جاتا ہے۔

فلم ‘آرٹیکل 370’ میں اداکارہ مریم نفیس نے کشمیری حاملہ لڑکی گلِ رانا کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اس فلم کو مدیحہ مجید نے ‘سی پرائم’ کے بینر تلے ریلیز کیا ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ‘یوم استحصال’ بھی منایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close