More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

شادی ہالز سمیت دیگرتفریحی مقامات کھولنےکی اجازت مل گئی

لاک ڈاؤن میں مزیدنرمی,دیگرشعبہ جات کھولنےکافیصلہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریسٹورینٹس، تفریحی مقامات اور شادی ہالز سمیت دیگر شعبہ جات اور کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

بعدازاں اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وبا میں کمی ہوگئی اور صورت بحال کافی بہتر ہوگئی ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں اور نرمی کرتے ہوئے مزید شعبہ جات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ 10 اگست پیر سے سینما، تھیٹرز، پبلک پارکس، جم، کلب، ہوٹل اور ریسٹورینٹس کھول دیے جائیں گے جہاں بیٹھ کر کھانا کھانے (ڈائن ان) کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے اگلے چند روز میں ایس او پیز بنالیے جائیں گے، 15 ستمبر سے شادی ہالز کھولے جاسکتے ہیں اور ہوٹلز میں بھی شادی کی تقریبات ہوسکتی ہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ روڈ ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے اور ڈبل سواری کی اجازت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close