Featuredسندھ

شہرقائدمیں 80 سے 130 ملی میٹر تک بارش ہونےکاامکان

گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ عارضی طور پر رک گیا ہے تاہم شہر میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے امکانات ہیں، بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، جس کے باعث شہر میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کیا ہے کہ مون سون کا چوتھا اسپیل تمام اسپیلز سے زیادہ طاقتور ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق راجھستان پر موجود ہوا کا کم دباؤ بڑھ گیا ہے اور ہوا کا کم دباؤکراچی اور بلوچستان کے جنوب میں موجود ہیں جب کہ کراچی میں ہوا کے کم دباؤ کی شدت تاحال برقرار ہے جس سے شہر میں کسی بھی وقت گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج 80 سے 130 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے اور بارش سے قبل شہر میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جب کہ کل بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کی بارش کے دوران مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، گلستان جوہر اور لیاری میں گھر میں گرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہیں جب کہ ماڑی پور کے قریب لیاری ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی زیادہ تر اہم شاہراؤں سے پانی کی نکاسی ہو گئی ہے تاہم بعض نشیبی علاقوں میں پانی اب بھی جمع ہے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی کے کام کا جائزہ لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close