More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

سال 2022میں انگلینڈکےدورہ پاکستان نہ کرنےکاکوئی جوازنہیں لگتا

ہماری ہوم سیریزاب کبھی نیوٹرل مقام پرنہیں ہوگی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسانی مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اب اپنی کوئی بھی ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ سال 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں لگتا، پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ مملکت جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ ہماری ہوم سیریز اب کبھی نیوٹرل مقام پر نہیں ہو گی، اپنے ہوم میچز پاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے، ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں گالف کھیلی، تاریخی مقامات اور ریسٹورنٹس بھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب 2 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئے گی تو حالات اور بھی بہتر ہوجائیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close