Featuredدنیا

فیس بک اور ٹوئٹر نے بطور سزاٹرمپ اوران کےصدارتی مہم کے اکاؤنٹس بند کردیئے

امریکی صدرکاکوروناوائرس سےمتعلق بیان ہماری پالیسی کےبرخلاف ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق ایک پوسٹ پر فیس بک اور ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹس بند کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر نے بطور سزا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے صدارتی مہم کے اکاؤنٹس بند کردیئے تاہم بعد میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا لیکن متنازعہ ویڈیو حذف کردی گئی۔

فیس بک انتظامیہ نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوکس ٹی وی کے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس بچوں کو نہیں لگتا جو کہ کووڈ-19 کے بارے میں گمراہ کن معلومات ہیں اور ہماری سماجی گائیڈ لائن کے خلاف بھی ہے۔

فیس بک کے ساتھ ساتھ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی وضاحت کی کہ امریکی صدر کا کورونا وائرس سے متعلق بیان ہماری پالیسی کے برخلاف ہے اور اسی وجہ سے ان کا اکاؤنٹ ٹوئٹ واپس لینے تک بند کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بحال کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر کو ملیریا کے استعمال ہونے والی دوا کے کورونا کا علاج قرار دینے اور میتھانول کی ڈرپ لگانے سے جیسی مضحکہ خیز تجاویز پر بھی عالمی سطح پر سبکی اُٹھانا پڑی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close