Featuredانٹرٹینمنٹ

لبنانی اداکارہ نادین نسیب نجیم بھی بیروت دھماکے میں شدید زخمی ہوئیں

 بیروت دھماکا ہیروشیما اور ناگا ساکی کے دھماکوں کے بعد بدترین دھماکا قرار دیا جارہا ہے

بیروت : دھماکے میں جہاں ہزاروں افراد زخمی ہوئے ان میں لبنانی اداکارہ بھی شامل تھیں۔

لبنانی اداکارہ نادین نسیب نجیم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئیں جس کے بعد ان کی 6 گھنٹے طویل سرجری بھی ہوئی۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے سے متعلق اداکارہ نادین نسیب نجیم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘میرا آدھا چہرہ اور آدھا جسم خون آلود تھا’۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے میری زندگی بچائی، دھماکا بہت قریب ہوا تھا اور جو مناظر آپ دیکھ رہے ہیں ان سے درست اندازہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ میرے گھر آئیں اور ہر جگہ خون دیکھیں تو حیران رہ جائیں گے کہ ہم ابھی تک کیسے تک زندہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

بشكر ربي أولاً رجع خلقني وأعطاني عمر جديد الانفجار كان قريب والمنظر مش متل الحكي فعلاً يلي بيفوت عل بيت وبيشوف الدم وين ما كان وكل شي مكسر ما بيقول انه بعدنا عايشين الحمدالله الف مرة عطاني القوة انزل ٢٢ طابق حافية مغطسة بالدم تقدر خلص حالي الناس كلها مدممة جرحى قتلى سيارات مكسرة ناس عم تصرخ وتبكي وقفت سيارة قلتله دخيلك ساعدني كان ابن حلال وصلني على اول مشفى رفضوا يستقبلوني لانه كانت مكدسة بالجرحى رجع اخدني على مشفى المشرق اسعفوني وخضعت لعملية ٦ ساعات لانه نص وجهي وجسمي مدمم بس يلي شفته عل ارض صعب كتير ينوصف فعلاً وكأنه قنبلة نووية شكراً يا رب انك حميتني وحمدالله ولادي بخير وسلامة ما كانوا بالبيت بشكر الله كل لحظة ويا رب ترحم الموتى وتشفي الجرحى 🙏🏻🙏🏻

A post shared by Nadine Nassib Njeim (@nadine.nassib.njeim) on

لبنانی اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں ان کے گھر میں ٹوٹے ہوئے شیشے، دیواروں میں دراڑیں پڑی تھیں اور ٹوٹا ہوا فرنیچر ہر جگہ موجود تھا۔

بیروت دھماکا ہیروشیما اور ناگا ساکی کے دھماکوں کے بعد بدترین دھماکا قرار دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 157 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

دھماکا بیروت کی بندرگاہ پر ہوا تھا اور اس سے بندرگاہ کے قریبی علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا جس کا تخمینہ تقریبا 5 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔

بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں، درجنوں گاڑیاں اور دیگر تنصیبات بھی شدید متاثر ہوئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close