Featuredدنیا

بھارتی مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

رانچی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ایئر ایشیا ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایئر ایشیا ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ایئر ایشیا ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے ، طیارے میں 176 افراد سوار تھے۔

گزشتہ روز بھارت میں 191 مسافروں سے بھرا طیارا لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دو ٹکڑے ہوگیا تھا، حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والی پرواز بھارتی حکومت کی جانب سے کرونا کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے بھارتی باشندوں کو واپس لانے کے لیے بھیجی گئی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close