Featuredبلوچستان

مون سون بارشیں، بلوچستان کے 15 اضلاع شدید متاثر، 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ : مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث این کوئٹہ، جیکب آباد شاہراہ پل ٹوٹ گیا ، جبکہ 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران بلوچستان کے 15 اضلاع بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں، بارشوں سے میرانی اور شادی ڈیم کے اسپل ویز کھولنے پڑے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بارشوں سے بلوچستان میں 8 افراد جاں بحق17 زخمی ہوئے ہیں جبکہ این 65 کوئٹہ، جیکب آباد شاہرہ پل ٹوٹ گیا ہے۔

ترجمان بلوچستان نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کیلئے 35 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان بلوچستان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ متاثر ہونے پر ریلوے کو درخواست کی ہے کہ وہ بلوچستان کےلیے سروسز فراہم کرے، ریسکیو ٹیمیں کوشش کررہی ہیں کہ کوسٹل ہائی وے پر پڑنے والے شگاف کو ختم کرکے ٹرانسپورٹ بحال کردی جائے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، پاک فوج بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close