Featuredپنجاب

خطرناک شرط نے نوجوان کی جان داؤ پر لگادی

صادق آباد : دوستوں نے ذرا سی تفریح کےلیے دوست کی جان خطرے میں ڈال دی، نوجوان شرط لگاکر ہائی ولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں پنجاب کے شہر صادق آباد کے چولستانی علاقے کے ایک نوجوان کو ہائی ولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چولستان کے رہائشی نوجوان شرط لگاکر تیزی سے بجلی کھمبے پر چڑھا اور اونچائی پر پہنچ کر دونوں ہاتھ ہوا میں لہراتے ہوئے جیت کا جشن بھی منایا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پھرتی پر سراہا گیا جبکہ بیشتر نے زندگی داؤ پر لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close