More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتجارت

روزویلٹ ہوٹل کیلیے125ملین ڈالرکی منظوری دیےجانےکاامکان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے آج ہونے والے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کیلیے 125 ملین ڈالر کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 اگست 2020 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ ( PIAIL ) کے چیئرمین نے اپنے خط میں ایوی ایشن ڈویژن کو آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ(PIACL) کی مالی حالت اس قابل نہیں کہ مستقبل قریب میں PlAIL کو 50 ملین ڈالر لوٹاسکے اور نہ ہی گروی رکھے گئے اثاثوں کی وجہ سے مزید قرض لیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا، خط کے مطابق، حکومت سے فوری طور پر 125 ملین ڈالر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا ہے اور اس کے اثاثے خطرے کی زد میں ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close