More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتجارت

کوروناوائرس کےباوجودپھل اورسبزیوں کی برآمدات بلندترین سطح پر

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باوجود گزشتہ مالی سال پھل اور سبزیوں کی مجموعی برآمدات 12.50 فیصد اضافے سے 730 ملین ڈالر رہیں جو اب تک پھل اور سبزیوں کی برآمدات کی بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2019-20 کے دوران پھلوں کی برآمد میں 3.80 فیصد جب کہ سبزیوں کی برآمد میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پھلوں کی برآمدات کی مالیت 43 کروڑ 12 لاکھ 72ہزار ڈالر جب کہ سبزیوں کی برآمدی مالیت 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب کہ دنیا بھر میں تجارت کو سخت مشکلات کا سامنا تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اشیاء کی بروقت ترسیل ممکن نہ تھی۔

ایسوسی ایشن نے کورونا سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو امکانات میں بدلنے کیلئے خصوصی حکمت عملی اختیار کی جس میں وفاقی حکومت نے قدم قدم پر ایکسپورٹرز کا ساتھ دیا اور ایکسپورٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے گئے۔

پاکستان نے فضائی راستے سے ایکسپورٹ مشکل ہونے کے سبب زمینی اور سمندر کے راستے سے ایکسپورٹ کی حکمت عملی اختیارکی، افغانستان اور ایران کی منڈیوں پر توجہ دی گئی، وفاقی حکومت نے بھی پی ایف وی اے کی نشاندہی پر فوری طور پر افغانستان اور ایران کے ساتھ ایکسپورٹ کے مسائل حل کیے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close