Featuredکھیل و ثقافت

آل راؤنڈرشعیب ملک 15 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے

دبئی میں 3 روز قیام کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک 15 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

دبئی پہنچنےکےبعد آل راؤنڈر 3 روز وہاں قیام کے بعد 15 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، شعیب ملک نے روانگی سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، دوسری جانچ دبئی میں کروائیں گے،آل راؤنڈر لندن ایئرپورٹ سے بذریعہ بس ساوتھمپٹن روانہ ہوں گے، اسکواڈ کو جوائن کرنے سے قبل دو کورونا ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہے۔

شعیب ملک کو فیملی وجوہات کی بناپر اسکواڈ کو تاخیر سے جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی، ان کی آمد پر انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریلیز کردیا جائے گا۔سابق کپتان کو رواں ماہ کے آخر میں صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close