Featuredخیبر پختونخواہ

پنجاب :لاک ڈاؤن کےخاتمےکےبعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے 5اضلاع کے تبلیغی مراکز میں شب جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دیدی گئی

تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت کی جانب سے لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد پنجاب کے 4ضلاع سرگودھا ،فیصل آباد ،گوجرانوالا اور لاہور کے اضلاع کے تبلیغی کارکنان جو چلہ لگانا چاہتے ہیں ان کو رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں آنے کی اجازت دی گئی ہے جو ایک دن قیام کے بعد اپنی کارگزاری بیان کرنے کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے

۔اسی طرح رائے ونڈ عالمی مرکز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے5اضلاع کوہاٹ ،دیر ،بنوں ،مردان اور ڈیرہ اسماعیل خاں کے تبلیغی مراکز میں شب جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دیدی گئی ہے اس اقدام سے دینی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

واضح رہے کہ عرصہ 5ماہ سے عالمی تبلیغی مرکز کی بندش سے لاکھوں تبلیغی کارکنان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 92 فیصد مریض مکمل صحت ہوگئے ہیں، ایکٹوو کیسز کی تعداد 6 فیصد رہ گئی ہے، گزشتہ24 گھنٹے میں 5 اموات ہوئیں جبکہ مزید 1947 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اگر پاکستان میں مجموعی کیسز کو دیکھا جائے تو مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ اس میں 2 لاکھ 63 ہزار 143 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ 6 ہزار 129 کا انتقال ہوا ہے۔ملک بھرمیں کوروناکیسزمیں کمی کےباعث 10اگست کولاک ڈاؤن ختم کردیاگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close