Featuredسندھ

سندھ تقسیم نہیں ہو سکتا مگر انتظامی طور پر معاملات بدل سکتے ہیں

صرف یہی سندھ دھرتی کے بیٹے نہیں ،سندھ دھرتی ہماری بھی ماں ہے

کراچی :  رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل ، شاہ صاحب  حواس قابومیں رکھیے کوئی آپ کی ایگزیکٹو پاور شیئر نہیں کررہا۔

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ ذہنی بیمار لگے ہیں ان کو چاہیے معائنہ کرائیں، صرف یہی سندھ دھرتی کے بیٹے نہیں ،سندھ دھرتی ہماری بھی ماں ہے.

عامر لیاقت کا وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل ، مراد علی شاہ صاحب  حواس قابومیں رکھیے کوئی آپ کی ایگزیکٹو پاور شیئر نہیں کررہا۔

عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ ان سے پوچھا جائے کیا کراچی سندھ کا حصہ نہیں ہے؟ کراچی کی جوحالت کررکھی ہے وہ سب کے سامنے ہے، سندھ تقسیم نہیں ہو سکتا مگر انتظامی طور پر معاملات بدل سکتے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مراد علی شاہ صاحب! سندھ ماں ہے تو کراچی اس کا بیٹا ! کون ہے جو بیٹے کو ماں سے الگ کرے گا، دُنیا میں کوئی وزیراعظم ایسا نہیں جسے وزیراعظم ہوتے ہوئے وزیراعلی بننے کا شوق ہو، وزیراعلی کوتو ہوسکتا ہے، وزیراعظم کو نہیں، حواس قابومیں رکھیے کوئی آپ کی ایگزیکٹو پاور شیئر نہیں کررہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کااشارہ ملکی ادارے کی طرف تھا ، سندھ حکومت کراچی میں آج تک کورنگی کراسنگ کو ٹھیک نہیں کرپائی، وزیراعلیٰ سندھ جھوٹ بول رہےہیں ،کراچی صرف جہانگیر پارک کا نام نہیں ہے۔

عامرلیاقت نے مزید کہا کہ مسائل کےحل کی بات آتی ہے تو مل کر بیٹھنا یہ خود پسند نہیں کرتے، عمران خان جب کراچی آتے ہیں تو یہ خود جانا ، ملنا پسند نہیں کرتے۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں کہا تھا سندھ ہماری ماں ہے، ماں کے ٹکڑے کرنے کی کوئی بات کرے گا تو سامنے کھڑے ہوں گے، سندھ حکومت اور اسمبلی کی ایگزیکٹو پاور کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close