Featuredکھیل و ثقافت

ریسلر سونیا ڈیویل کو اغوا کرنے کی کوشش

 کیلی فورنیا: ڈبلیو ڈبلیو ای کی اسٹار ریسلر سونیا ڈیویل اغواء ہونے سے بال بال بچ گئیں

کیلی فورنیا پولیس نے ریسلر سونیا ڈیویل کے گھر میں گھس کر اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک 24 سالہ جوان کو گر فتار کر لیاہے ۔

اغوا کار شخص کو لوٹس فلوریڈا کے علاقے سے گرفتار کیا گیاہے ، نوجوان گزشتہ آٹھ مہینوں سے سونیا ڈیویل کو اغواءکرنے کا منصوبہ بنا رہاتھا اور اس دوران وہ مسلسل ریسلر پر سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نظر رکھے ہوئے تھا ۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے شخص کے قبضہ سے ہاتھ باندھنے والی ٹائیز ، ڈکٹ ٹیپ ، چھری برآمد کی ہے ۔

تفصیلات میں بتایا ہے کہ تھامس نے اپنی گاڑی قریبی چرچ کے باہر کھڑی کی اور وہ سونیا کے گھر پیدل چل کر گیا ، فلپ گھر کے باہر والے حصے میں کھڑا انتظار کر تا ہوا کھڑکیوں کے ذریعے گھر کے اندر جھانکتا رہا تقریبا رات کے پونے تین بجے جب سونیا ڈیویل سونے کیلئے اپنے کمرے میں چلی گئیں تو یہ شخص چپکے سے کھڑکی کے ذریعے گھر میں داخل ہونے لگا لیکن فوری طور پر سیکیورٹی الارم ایکٹویٹ ہو گئے ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close