Featuredکھیل و ثقافت

بابراعظم کی محنت کا نتیجہ نکل آیا

 آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی ہے

 بابراعظم کی بہترین کاکردگی ، ٹاپ فائیو میں موجود واحد کھلاڑی بن گئے۔

بابراعظم کی محنت کا نتیجہ نکل آیا ہے اور وہ ٹیسٹ میں بھی ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر آ گئے ہیں اور یوں وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ ریکنگ میں ٹاپ فائیو میں موجود واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی ہے۔

بابراعظم نے ڈیوڈ وانر کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے اور خود 798 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہو گئے ۔

بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیسری اور ٹی ٹوینٹی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔

پہلے نمبر آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ جبکہ دوسرے پر بھارت کے کپتان ویرات کوہلی ہیں ، تیسری پوزیشن آسٹریلیا کے مارنس اور چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ہیں ۔

ون ڈے ریکنگ میں سب سے پہلا نمبر ویرات کوہلی کا ہے جبکہ دوسرے پر روہت شرما اور تیسرے پر بابراعظم براجمان ہیں ۔

ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بھی بابراعظم چھائے ہوئے ہیں اور انہوںنے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے جبکہ دوسری پر لوکیش راہول اور تیسری پر ایرون فنچ ہیں ۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close