Featuredدنیا

امارات ، اسرائیل میں قربتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری

دبئی: اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کا ڈائریکٹرمتحدہ عرب امارات پہنچ گیا

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قربتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسی سلسلے کے تحت اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کا ڈائریکٹر یوسی کوہن بھی متحدہ عرب امارت پہنچ گیا ہے۔

متحدہ عرب امارت نے موساد کے ڈائریکٹر کی آمد کی تصدیق کی ہے ۔ متحدہ عر ب امارات کے سیکیورٹی ایڈوائزرتہنون بن زیاد نے یوسی کوہن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امارتی سیکیورٹی ایڈوائزر نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر یوسی کوہن کی تعریف کی۔

ملاقات میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر بات چیت ہوئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close