Featuredدنیا

خبردار! ماہرین نے کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت کرلی

سنگاپورین ماہرین نے مہلک ترین کرونا وائرس کی ایک اور قسم دریافت کرلی، جو معمولی انفیکشن کا باعث بنتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دی لانسیٹ میڈیکل جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے، تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم سے متاثرہ مریضوں کے بہتر طبی نتائج برآمد ہوئے ہیں، ان مریضوں میں آکسیجن کی کمی اور انتہائی نگہداشت کی ضرورت نسبتاَ کم پائی گئی ہے۔

کرونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق ریسرچ میں این سی آئی ڈی، ڈیوک این یو ایس میڈیکل اسکول سمیت مختلف اداروں کے محققین شامل تھے۔

نئی تحقیق کے حوالے سے ڈیوک این یو ایس میڈیکل اسکول کے گیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس میں جنیاتی تبدیلی نے مریضوں میں بیماری کی شدت کو کم کیا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سینیئر ڈاکٹر اور بین الاقوامی سوسائٹی برائے متعدد امراض کے صدر پال ٹیمبیا کا کہنا تھا کہ وائرس کا زیادہ متعدی لیکن کم جان لیوا ہونا اچھی بات ہے۔

خیال رہے کہ سنگار پور میں وائرس پر قابو پانے سے پہلے ہی یہ ایک شخص سے دوسرے شخص کے ذریعے پھیل گیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close