Featuredدنیا

سوڈان میں خوفناک طیارہ حادثہ، 7 افراد ہلاک

خرطوم : افریقی ملک سوڈان میں کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کا افسوس واقعہ افریقی ملک سوڈان کی جنوبی ریاست بحرالغزل میں پیش آیا، سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے نے دارالحکومت خرطوم سے بحرالغزل کےلیے اڑان بھری تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہوگیا۔

سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے کچھ ہی دوری پر ایک میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

جنوبی سوڈان کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کارگو طیارے میں پانچ مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے، حادثے میں 4 مسافر اور عملے کے تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ عملے کے تینوں افراد کا تعلق روس جبکہ تمام مسافر مقامی شہری تھے جبکہ حادثے میں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close