Featuredسندھ

شہر قائد میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات سے آج پھر شہر قائد جل تھل ایک ہونے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر میں گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مون سون بارشوں کا بانچواں اسپیل شہر میں داخل ہوچکا ہے جو گزشتہ دو روز سے شہر قائد میں بارش برسا رہا ہے جو بدھ تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باوجود کراچی میں سمندری نہیں چلیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی 77 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد کا مطلع ابرآلود رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد بھی شہر کی اہم شاہرائیں و سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہے تھے جبکہ سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ، بلدیہ ٹاؤن سمیت متعدد مضافاتی علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقے زیر آب جبکہ شہر قائد میں مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close