Featuredدنیا

نطنز نیوکلیئر سائٹ پر آتشزدگی تخریب کاری تھی، ایرانی حکام کا دعویٰ

تہران : ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ نیوکلیئر سائٹ پر ہونے والی آتشزدگی تخریب کاری تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ادارہ برائے جوہری توانائی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ایران کی نطنز نیو کلیئر سائٹ میں بھڑکنے والی آگ تخریب کاری کا نتیجہ تھی۔

ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز مناسب وقت پر دھماکوں کی وجوہات افشا کریں گی۔

ایرانی حکام کے مطابق آگ لگنے سے جوہری تنصیب کو زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کے باعث یورینیم افزوگی کے لیے سینٹری فیوجز کی تیاری سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 6 جولائی کو ایران کی زیر زمین نطنز جوہری تنصیب میں آگ لگ گئی تھی، آگ کی وجہ سے مرکز کے ایک اہم حصے کو کافی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ ایران کا یہ زیر زمین نطنز فیول انریچمنٹ پلانٹ یورینیم افزودہ کرنے والا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close