Featuredپنجاب

سیلاب کا خطرہ ، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

چنیوٹ : دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلاب کا خطرہ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کے مطابق متعلقہ اداروں کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی

دریائے چناب پر فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ اس وقت دریائے چناب کے مقام پر پانی کا بہا 35000 کیوسک ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے قریبی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کو مال مویشی لے کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پانی کی آمد 57 ہزار 988 کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 43 ہزار 538 کیوسک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close