Featuredانٹرٹینمنٹ

عمران اشرف کی والدہ کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

کراچی : معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف نے مداحوں سے والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے والدہ کی خرابی صحت کے حوالے سے انسٹاگرام پر لکھا کہ ‘والدہ کی طبعیت خراب ہے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں’۔

اس سے قبل انہوں نے راولپنڈی میں ارسلان نامی شخص کی اپنی والدہ پر ہاتھ اٹھانے کی ویڈیو کے تناظر میں ماں کی عظمت بیان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘ماں کا کتنا عجیب اور حسین رشتہ ہے جو بیٹے سے مار کھا کر بھی کہہ رہی ہے کہ میرا بیٹا بہت اچھا تھا بس اپنی اہلیہ کی باتوں میں آگیا’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close