Featuredپاکستان

طوفانی بارشوں نے ریلوے نظام بھی درہم برہم کردیا، مسافر پریشان

لاہور : طوفانی بارشوں نے ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو مشکل سے دوچار کردیا، بارشوں کے باعث ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ بارشوں کے باعث ریلوے کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، طوفانی بارشوں نے مسافر ٹرینوں کے شیڈول کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

کراچی اور کوئٹہ آنے والی ٹرینیں 1 سے 13 گھنٹے،کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس 13 گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس اور ملت ایکسپریس 12،12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی ایکسپریس اور تیزگام ایکسپریس 11 گھنٹے،گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 8 گھنٹے،رحمان بابا ،سرسید اور فرید ایکسپریس بھی 8،8گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں‌۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس7 گھنٹے،پاکستان ،خیبر میل ایکسپریس 6،6 گھنٹے اور کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close