Featuredدنیا

کویت میں کئی ماہ سے نافذ کرفیو ختم کرنے کا اعلان

کویت سٹی : کویتی حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے نافذ کردہ کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے کرونا وائرس کی جان لیوا وبا پر کنٹرول کرنے کےلیے کرفیو نافذ کیا تھا جو 28 مئی کو نافذ کیا گیا تھا۔

وزارت صحت کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اداروں اور افراد نے بہت قربانیاں دی ہیں، اب ہم ان قربانیوں کا صلہ دیکھنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 مئی سے ملک بھر میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے کرفیو کا نفاذ تھا۔

خیال رہے کہ کویت میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 84 ہزار 636 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 530 مریض جان کی بازی ہارگئے جبکہ 76 ہزار 650 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close