Featuredپنجاب

انسداد منشیات فورس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

لاہور : انسداد منشیات فورس نے پنجاب بھر میں کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور اشیاء برآمد کرلیں۔

ذرائع کے مطابق انسداد منشیات فورس کی جانب سے یہ کارروائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

سیکیورٹی ادارے نے کارروائی کے دوران 24 کلو گرام افیون اور 66 کلوگرام حشیش پکڑی، جسے اپنے قبضے میں لے لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کو مہارت سے کار کے مختلف خانوں، تیل کے ڈراموں میں چھپایا گیا تھا جبکہ دوسری کارروائی بھی ڈی جی خان کے علاقے کل دوست میں کی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ واہگہ کےعلاقے لالو گاؤں میں 6 کلو ہیروئن برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close