Featuredدنیا

موٹر سائیکل اور موبائل کی خاطر ماں باپ نے اپنی بچی فروخت کردی

نئی دہلی : بھارتی شہری نے شیرخوار بچی کو شفقت پدری دینے کے بجائے بائیک اور موبائل کی لالچ میں فروخت کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق درندگی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک ضلع شکابلا پور میں واقع گاؤں تینا میں گزشتہ روز پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنی تین ماہ کی بچی کو اپنی چھوٹی سی خواہش پوری کرنے کےلیے بیچ دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے اس سنگین واردات کو اپنی اہلیہ کی رضامندی کے بعد انجام دیا۔

شخص نے اپنے گاؤں کے ایک آدمی کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا جس نے قریبی گاؤں کے ایک بے اولاد جوڑے سے اس کا رابطہ کروایا اور اس آدمی کے توسط سے بچی کو بے اولاد جوڑے کے ہاتھ فروخت کردیا اور ایک لاکھ بھارتی روپے قیمت وصول کی۔

سفاک شخص نے بیٹی کو بیچنے کے بعد 50 ہزار روپے کی موٹر سائیکل اور 15 ہزار روپے کا موبائل فون خرید لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب پڑوسی نے تین ماہ کی بچی کو گھر سے غائب دیکھا اور پڑوسی کے پاس نئی بائیک اور موبائل دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی مدد سے بچی کو بازیاب کراکے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے بیوی کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت سے دور ہے لیکن بہت جلد پکڑا جائے گا۔

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر نے ڈرایا دھمکایا تھا جس کے بعد وہ اپنی پھول جیسی بچی کو بیچنے کے لیے راضی ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close