Featuredخیبر پختونخواہ

دریاوں کے قریب بسنے والے افراد الرٹ رہیں

پشاور : خیبرپختونخوا کے دریاؤں اور ندی نالوں کے پانی میں اضافہ ، دریاوں کے قریب بسنے والے افراد الرٹ رہیں

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی میں اضافہ ہوگیا ہے، دریاؤں کے قریب افراد الرٹ رہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریاوں کے قریب بسنے والے افراد کو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 75843 کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بالائی اضلاع میں دریاوں اور ندی نالوں کے پانی میں اضافہ ہوگیا ہے، خوازہ خیلہ کے مقام پر 40872 اور دریائے پانچکوڑہ پر 30222 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریلے دریائے سوات اور دریائے پانچکوڑہ سے دریائے کابل میں داخل ہوں گے، نوشہرہ اور چارسدہ کے دریاؤں کا ریلہ رات گئے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دریاوں کے قریب رہنے والے افراد الرٹ رہیں اور صورتحال سے باخبر رہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close