Featuredپاکستان

وفاقی حکومت کا وعدہ پورا، مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہونے لگی

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی کوششوں سے اگست میں جولائی کی نسبت مہنگائی کی اوسط شرح دو فیصد کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مہنگائی کی شرح سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 8 اعشاریہ 21 فیصد رہی جبکہ 0 اعشاریہ 63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 30 فیصد تھی۔

مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں ایک سال کے دوران 28 فیصد اضافہ ہوا، گندم 12 ، پیاز 10 جبکہ بیکری مصنوعات 6 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں11.39 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو 5.8 ، کرائے 5 اور دودھ 4.78 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایک ماہ میں چینی نو روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے، ڈیزل پانچ روپے اور پیٹرول کی قیمت میں چار روپے اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں چکن 36 ، ٹماٹر 32اور تازہ پھل 23فیصد، دال مونگ 6.5 ،سبزیاں 2.7 فیصد ستی ہوئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close