Featuredپاکستان

حکومت نے ایف اےٹی ایف، زیر التوابل پاس کرانے کیلئے حکومتی و اتحادی اراکین سے رابطے شروع کردئیے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق زیر التوابل پاک کرانے کی ٹھان لی، جس کےلیے 7 ستمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان کو فنانشل ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالنے کےلیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایف اے ٹی ایف، زیر التوا بل پاس کرانے کی ٹھان لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 ستمبر کی شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی و اتحادی اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے رابطے جاری ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کے حکومتی و اتحادی اراکین سے رابطے کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف وہپ کی حکومت کی اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے حکومتی و اتحادی سینیٹرز آج ملاقات کریں گے، جس میں وزیراعظم سینیٹرز کو ایف اے ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پر ہدایت دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close