Featuredانٹرٹینمنٹ

کیا اداکار یاسر حسین شیف بن گئے؟

معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے مردوں کے کچن میں کرنے کو سراہتے ہوئے اپنی قیمہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان، رائٹر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں باورچی خانے میں قیمہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے ویڈیو اس انداز سے بنائی ہے کہ اس میں قیمہ بنانے کی ترکیب بھی شامل ہے۔

یاسر حسین نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ‘مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں ہے، میں نے قیمہ بنایا ہے ترکیب دیکھ لو’۔

انہوں نے مزید کہ ‘بازار سے گندا کھانا خرید کر کھانے سے بہتر ہے کہ تھوڑی سی محنت خود کرلو’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close