Featuredانٹرٹینمنٹ

رسوئی میں کون تھا؟ اداکارہ اشنا شاہ نے گھتی سلجا دی

کراچی : اداکارہ اشنا شاہ بھی بھارتی ڈرامے پر بننے والی میمز رسوئی میں کون تھا؟ پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈرامے ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کا ایک ڈائیلاگ رسوئی میں کون تھا؟ آج کل سوشل میڈیا صارفین کے مزاحیہ تبصروں کی زد میں ہے، شوبز ستارے بھی تبصروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

رسوئی میں کون تھا؟ پر خوبرو اداکارہ اشنا شاہ بھی جواب دئیے بنا نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے رسوئی کی گھتی سلجا دی۔

اداکارہ اشنا شاہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ رسوئی میں راشی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے پریشر کوکر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کو ایک بھارتی موسیقار یشراج نے موسیقی کا ایسا ٹرکا لگایا کہ دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

ویڈیو کی مقبولیت موسیقی تو تھی لیکن اس میں کوکیلا بین کے غصے میں بولے جانے والے ڈائیلاگ بھی تھے جس میں وہ اپنی بہو سے پوچھتی ہے کہ جب وہ کپڑوں پر جوس گرنے جانے کی وجہ سے صاف کرنے کے لئے باتھ روم جاتی ہیں تو پیچھے رسوئی(باورچی خانے) میں کون تھا ؟ جس نے اس ویڈیو کے وائرل ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close