Featuredپنجاب

بزدار صاحب سڑکوں کا دورہ کرکے مسائل حل نہیں ہوتے، حمزہ شہباز کی تنقید

لاہور : مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘اندرون لاہور مکمل ڈوب گیا لیکن حکومتی مشینری کہیں نظر نہیں آرہی’۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب پر ایک مرتبہ پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں اندرون لاہور مکمل ڈوب گیا لیکن کہیں حکومتی مشینری نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے سی ایم پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘بزدار صاحب سڑکوں کا دورہ کرکے مسائل حل نہیں ہوتے’۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب بارشوں، سیلاب کی زد میں اور بزدار صاحب انجوائے کررہے ہیں، بزدار حکومت نے مون سون سے پہلے کوئی پلاننگ نہیں کی، اگر تیاری کی جاتی تو آج پنجاب میں یہ حالات نہ ہوتے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ بارش کا پانی ڈینگی کی افزائش کا باعث بنے گا، شہباز شریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ، ناتجربہ کاروں کے رحم کرم پر ہے، بلند دعوے کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی عنوں میں عوامی خدمت کرنے والے ہی عوامی لیڈر تصور کیے جاتے ہیں، نواز شریف، شہباز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close