More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

ماں، باپ اور بیٹا بہیمانہ طریقے سے قتل، ملزمان نے لاشیں بھی جلا دیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

نئی دہلی : بھارت میں نامعلوم ملزمان نے ماں، باپ اور بیٹے کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرکے لاشوں کو نذر آتش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی یہ دہشت ناک واردات بھارتی ریاست اتر پردیش میں رونما ہوئی جہاں نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو بے دردی سے قتل کردیا۔

ملزمان نے مقتولین کے منہ میں پلاسٹک کی تھیلیاں بھر کر اور ہاتھ ٹیپ سے باندھ پر قتل کیا جبکہ قتل کرنے کے بعد ان کی نعشوں کو جلادیا۔

واقعے کی اطلاع پڑوسیوں کے ذریعے پولیس کو موصول ہوئی، واقعے کے عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ مقتول رام ویر روز صبح سویرے اپنی دکان کھولتا تھا لیکن واردات کے روز کافی دیر تک دکان نہیں کھلی جس پر اس کے گھر میں جھانک کر دیکھا تو رام، اس کی اہلیہ اور 23 سالہ بیٹے کی جلی ہوئی لاشیں پڑی تھیں۔

پولیس نے نعشیں تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی مقتول رام ویر کے بھائی کو پولیس نے طلب کرلیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close