Featuredاسلام آباد

سعودی میں پاکستانی ڈرامے نشر کیے جاہیںگے

اسلام آباد : سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

نواف سعید المالکی اور سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ’سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ پر نشر کرنے کے لیے پاکستانی فلموں اور ڈراموں کا عربی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ثقافتی تعاون دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو بہتر بنائے گا، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ملکی سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لیے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close