Featuredپاکستان

بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے ونگ کمانڈر نعمان اور حسن صدیقی کو ستارہ جرات سے نواز دیا

اسلام آباد : صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے ونگ کمانڈر نعمان علی اور حس صدیقی کو یوم دفاع کے موقع پر ستارہ جرات عطا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان عزیز قربان کرنے والے اور مہارانہ صلاحیتوں و بہترین کارکردگی دکھانے والے فوجی جوانوں و افسران میں یوم دفاع کی مناسبت سے 6 ستمبر کو ایوان صدر میں تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ برس دو بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے شاہین ونگ کمانڈر نعمان علی اور حسن صدیقی کو ستارہ جرات سے نوازا۔

خیال رہے کہ دونوں پائلٹس نے 27 فروری 2019 کو پاکستان کے خلاف اڑان بھرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں ایک طیارہ پاکستانی حدود میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس یوم دفاع کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے راہ حق میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ اور وطن عزیز کی خاطر بہترین خدمات پیش کرنے والے فوجی جوانوں و افسران کو ستارہ جرات، تمغہ جرات اور ستارہ بسالت عطا کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close