More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتجارت

سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : سونا مزید سستا ہو گیا ، رواں ہفتے سونے کیقیمت میں ریکارڈ  کمی کی گئی۔

ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1933 ڈالر سے کم ہو کر 1927 ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر اور راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close