More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

کراچی پیکج سے متعلق ایک باقاعدہ ڈرافٹ بناچکے ہیں ، اسدعمر

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کہتی ہے تو کراچی پیکج کا ڈرافٹ سامنے لے آتے ہیں

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی پیکج میں وجوہات کی وجہ سے یہ نہیں بتایا کہ وفاق اور سندھ کتنی رقم خرچ کریں گے۔

کراچی سےمتعلق ہماری بحث ہوتی تومنصوبوں کااعلان کیوں کرتے وفاق کی جانب سے منصوبوں کااعلان کردیاگیاہے۔

اسدعمر نے کہا کہ کراچی سےمتعلق ہماری طرف سےبحث ختم ہوچکی ہے، کراچی پیکج سے متعلق ایک باقاعدہ ڈرافٹ بناچکےہیں ، میٹنگ میں وزیراعلیٰ سندھ نےکہا وفاق زیادہ پیسہ خرچ کریگا توتاثرغلط جائے گا وزیراعظم نےاسی لیے پیکج میں یہ نہیں بتایاکہ کون کتنی رقم خرچ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزسےکس نےکیابیانات دیئےسب کےسامنےہیں،ڈرافٹ موجودہےسندھ حکومت کہتی ہے تو سامنےلےآتےہیں، ڈرافٹ میں موجودہےوفاق اورسندھ حکومت کتنی رقم خرچ کریے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق کوئی بھی پیسہ سندھ کونہیں دےرہا،ادارےکام کریں گے، وفاق سندھ حکومت کے بجائے وفاق کےماتحت اداروں کوپیسہ دے گا۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close