Featuredتجارت

سونے کی قیمتوں میں 2400 روپے کی نمایاں کمی

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2400 سے زائد کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں گرنا شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1915 ڈالر ہوگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں ممیں کمی کے بعد پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی۔

آل پاکستان مینوفیکچرز جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 500 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 307 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں میں خرید و فروخت نئی قیمتوں کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 600 اور 514 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close