Featuredدنیا

باپ کی سفاکیت نے شیرخوار بچے کو زندگی بھر کیلئے معذور کردیا

کینبرا : آسٹریلوی عدالت نے شیر خوار بچے کو زندگی بھر کےلیے معذور کرنے پر سفاک باپ کو جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ کے بچے کو بری طرح جنھنجھوڑنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ آسٹریلوی شہر سڈنی میں پیش آیا تھا، جہاں ایک سنگ دل باپ نے شیر خوار بچے کی زندگی برباد کردی۔

عدالت میں بتایا گیا کہ 27 سالہ باپ نے بچے کی پرورش کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن اسے ٹھیک سے ادا کرنے بجائے بچے کے ساتھ اس قدر بدترین سلوک کیا کہ وہ ساری زندگی کےلیے معذور ہوگیا۔

بیوی نے عدالت میں بیان دیا کہ جب بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، بچے تکلیف سے اس قدر رو رہا تھا کہ ہونٹ منہ میں ڈالنے سے خراب ہو گئے تھے۔

بیوی کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئیں جس سے وہ زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے ایک رشتہ دار کو کہا تھا کہ بچہ اس کے ہاتھ سے گر گیا جو اس قدر سنگین چوٹوں کا باعث بنا تاہم میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں بچے کو بری طرح سے جھنجھوڑنا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے تصدیق ہوئی ہے جس پر عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close