Featuredدنیا

امریکی پولیس کی ذہنی طور پر معذور بچے پر فائرنگ

واشنگٹن : امریکا میں ذہنی طور پر معذور بچے کی مدد کےلیے بلائے گئے پولیس اہلکاروں نے ماں کے سامنے آٹزم کے شکار بچے پر فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق آٹزم کے شکار 13 سالہ بچے پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست یوتھا کے سالٹ لیک شہر میں اس وقت پیش آیا جب تیرہ سالہ لنڈن کیمرون کی والدہ گولڈا بارٹن نے بیٹے کی ذہنی حالت بگڑنے پر پولیس سے مدد مانگی۔

ماں نے بچے کی حالت بگڑنے پر پولیس اہلکاروں کو مدد کےلیے بلایا تو انہوں نے بچے کو اسپتال پہنچانے کےلیے اسے ہتھکڑیاں لگاکر گولیاں مار دیں۔

زخمی بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ذہنی طور پر معذور ہے صرف چیخ پکار کرتا ہے اس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن انہوں نے مجھے کمرے میں آنے سے منع کیا۔

پولیس کے کمرے میں داخل ہونے کے بعد چند منٹ بعد آوازیں آئیں کہ زمین پر لیٹوں اور پھر گولی چلنے کی آواز آئی۔

گولڈا بارٹن نے حکام بالا نے مطالبہ کیا ہے کہ گولی چلانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close