Featuredدنیا

بھارت میں سڑک پر مردہ شخص اچانک زندہ ہوگیا، شہری خوفزدہ

نئی دہلی : بھارت کے ضلع غازی آباد میں سڑک پر پڑا شخص اچانک زندہ ہوگیا جسے دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مردہ زندہ ہونے کا حیران کن واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آٰیا جہاں ایک سڑک پر سفید چادر میں پڑے شخص کو مردہ سمجھ کر شہریوں نے پولیس کو مطلع کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خواب خرگوش کے مزے لیتے ہوئے شخص کو اٹھانا چاہا تو وہ فوراً ہڑ بڑا اٹھ کر بیٹھ گیا جسے دیکھ کر لوگ پہلے تو خوفزدہ ہوئے لیکن پھر حقیقت جاننے پر مذکورہ شخص کو خوب برا بھلا کہا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے کوئی اس شہری کو قصور وار ٹھہرا رہا ہے تو کوئی علاقہ مکینوں کو کہہ رہا ہے اس شخص کو ہلا کر دیکھ لیتے تو یہ سارا واقعہ رونما نہ ہوتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close