More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپاکستان

گوجرپورہ زیادتی کیس: ڈولفن فورس اہلکار نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : گوجرپورہ میں تین بچوں کی ماں سے زیادتی کے بعد پہچنے والے ڈولفن اہلکار نے کہا کہ کالر کو تلاش کرتے ہوئے کھائی میں اترے میں متاثرہ خاتون کو بچوں کو حصار میں لی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قریب گوجرپورہ میں تین بچوں کی ماں کے ساتھ دو روز قبل اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکار نے اوسان خطا کردینے والا آنکھوں دیکھا حال نجی ٹی وی پر بیان کردیا۔

ڈولفن فورس اہلکار علی عباس نے کہا کہ ہمیں 2 بجکر 49 منٹ پر 15 پر کال موصول ہوئی جس پر ہم موقع پر پہنچے لیکن وہاں کوئی نہیں تھا، ایک ہنڈا سوک نیو ماڈل کھڑی تھی جس کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔

علی عباس نے بتایا کہ جب کالر کی تلاش کےلیے ٹارچ جلائی تو بچے کا جوتا پڑا ملا جس پر ہم کھائی میں اترے، وہاں ہمیں دوسرا جوتا ملا۔

معاملہ مشکوک جانتے ہوئے ہم نے ہوائی فائر بھی کیے لیکن اندھیرے کے باعث کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔

ڈولفن اہلکار نے بتایا کہ ہم تھوڑا آگئے اور آواز لگائی تو ایک خاتون کی آواز ‘بھائی’، قریب جاکر دیکھا متاثرہ خاتون بچوں کو حصار میں لی ہوئیں تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوا تو مسلح ملزمان آن پہنچے اور انہوں نے خاتون سے ڈکیتی کے بعد بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے ملزمان کے خاکے تیار کرلیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close