Featuredدنیا

ڈاکوؤں نے کروڑوں مالیت کا پستہ لوٹ لیا

نئی دہلی : بھارتی چوروں نے پستے کا ٹرک لوٹ لیا، جس کی مالیت ایک کروڑ روپے زائد تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ چوری کا دلچسپ واقعہ پڑوسی ملک بھارت کی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں چوروں نے کروڑوں روپے مالیت کا پستہ لوٹ لیا۔

ٹرک ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ٹرک میں 1 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کا 25 ہزار 110 کلو گرام پستہ بھر کر ممبئی کی جانب جارہا تھا کہ چار افراد نے ٹرک کو روک کر اسلحے کے زور پر پستہ لوٹ لیا۔

ٹرک ڈرائیور نے پستہ چوری کی شکایت درج کروادی جس پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے تاہم ڈکیتوں کا حلیہ نا جاننے کی وجہ تحقیقات میں مشکل آرہی ہے۔

ٹرک ڈرائیور کو لوٹنے والے افراد نے چہرے پر نقاب ڈالا ہوا تھا جس کے باعث ٹرک ڈرائیور انکے چہرے نہیں دیکھ پایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close