Featuredپاکستان

شاہ محمود قریشی کی مصری سفیر سے اہم ملاقات

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود نے مصری سفیر سے ملاقات کے دوران پاکستان، مصر میں اقتصادی تعاون کےلیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصری سفیر طارق ڈہرورو سے ملاقات کے دوران کیا، اس دوران دونوں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہیم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور مصر میں گہرے اور دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے مصری سفیر کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی، ڈی 8 جیسے فورمز پر اچھے روابط قابل تحسین ہیں، پاکستان، مصر میں اقتصادی تعاون کےلیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور مصر کی قیادت، عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر زور دیا، اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصری قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close