Featuredپاکستان

بچیوں پر تشدد کرنے والا ابوبکر نامی استاد گرفتار

جہلم : پنجاب پولیس نے بچیوں پر تشدد کرنے والے ابوبکر نامی ٹیچر کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ٹیچر کی ویڈیو وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وحشتناک ویڈیو شیئر ہوئی تھی جس میں ایک استاد کو بچیوں پر تشدد کرتے دیکھا گیا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابوبکر نامی ٹیچر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بچیوں پر تشدد کی ویڈیو ٹوئٹ کی تھی۔

فیصل واوڈا نے ڈی پی او جہلم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے استاد کو گرفتار کیا اور ایف آئی آر درج کرکے جیل منتقل کردیا۔


خیال رہے کہ دو روز قبل شوبز ستاروں کی جانب سے بچوں اور خواتین پر ظلم و زیادتی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close